کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ، اور نیک سیرت خاتون تھیں ‘آصف کرمانی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر ، بلند حوصلہ، اعلی تعلیم یافتہ، اور نیک سیرت خاتون تھیں ،انہیں کبھی شکائیت کرتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔بیگم کلثوم نواز کی برسی پر اپنے پیغام میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت کلثوم نواز کی تربیت میں شامل تھا۔بیگم کلثوم نواز نے مشرف آمریت کو سب سے پہلے چیلنج کیا۔انکی پارٹی اور جمہوریت کے لئے نمایاں خدمات ہیں ۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp