وزیر قانون راجہ بشارت نے محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم میں سکیورٹی اور جلوس کا جائزہ لیا

لاہور : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم میں سیکورٹی اور جلوس کا جائزہ لیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں کے کنٹرول روم میں سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ بھی موجود ہیں ۔پنجاب بھر میں منعقد ہونیوالی مجالس بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ۔محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے وزیر قانون نے ملتان اور راولپنڈی کے جلوسوں کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔وزیر قانون راجہ بشارت خود مختلف جلوسوں کی سیکورٹی کو مانیٹر کرتے رہے ۔ وزیر قانون نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے جوان، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے بہت اچھے سیکورٹی انتظامات کیے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp