ملکی سیاست میں آئندہ 7 دن بہت اہم ہیں

معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد : : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگلے سات دن ملکی سیاست میں نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کو سنجیدہ لوگ چلا رہے ہیں۔ اب ہرجگہ تو عثمان بزدار نہیں بیٹھا ہوا۔ عثمان بزدار بیٹھے ہوئے ہیں اب اُن کو کون بتائے کہ یہ صحیح کر دو ، یہ ٹھیک کر دو۔ صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان تو یہ صورتحال ہے کہ جب تک سورج چاند رہے گا بزدار تیرا نام رہے گا۔
فی الحال یہی نعرہ ہے۔ عمران خان صاحب کو بہر صورت چاہئیے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگ کی طرف جا رہا ہے لہٰذا براہ کرم معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب ہو گا ، اُن کے خطاب سے کچھ دیر قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں جو تواریخ طے پائی ہیں اُن کے مطابق 27 تاریخ کو پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
یعنی عمران خان کے پاس اس بات کا مکمل موقع ہو گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھبڑ دھوس کریں۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کی ملاقات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پہلے ہی کشمیر سے متعلق کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں کہ آرٹیکل 370 کی واپسی کیسے ہو گی ؟ اب اس صورتحال میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نازی ہٹلر سے تو ملاقات نہیں کریں گے۔ انہوں نے خود ہی مودی کو نازی ہٹلر کا لیبل دیا اور یہ لیبل دنیا بھر میں مقبول بھی ہو گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp