گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائیگا

لاہور : گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل (جمعرات )12محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مجلس عزامیں شوبز شخصیات کے علاوہ عزیز و اقار ب بھی شریک ہوں گے ۔ملک بھر کے نامور سوز خواں بارگاہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ اس موقع پر نیاز بھی تقسیم کی جائے گی ۔علاوہ ازیں اداکارعمران شوکی کی رہائشگاہ پر بھی محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا جائے گا اورنیازتقسیم ہو گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp