India Vs Pak Women Series In Danger

پاک بھارت تناﺅ: ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

مودی سرکار نے بورڈ کو سیریز کیلئے اجازت دینے کے معاملے پر چپ سادھ لی

نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں تناﺅکی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار ہو گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک ہونی ہے۔سیریز کی میزبانی کی اجازت بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے طلب کی ہوئی ہے لیکن مودی سرکار نے اجازت دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے حوالے سے رابطہ نہیں کرے گا کیونکہ سیریز کرانا بھارت کی ذمہ داری ہے، لیکن بھارت کی جانب سے سیریز کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ماضی میں بھی بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی تھی اور تب پاکستان نے نیوٹرل مقام پر بھی کھیلنے کی پیشکش کی تھی، سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پوائنٹس پاکستان کو دینے پڑے تھے۔ادھر آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دو ممالک کے درمیان سیریز ہے، سیریز کے انتظامات کرنا ممبر ممالک کی ذمہ داری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جب پوائنٹس ٹیبل کا معاملہ آئی سی سی کے پاس آئے گا تو اسے حل کیا جائے گا۔                          

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp