نادیہ خان نے ایک بار پھر مارننگ شو کرنے کی ٹھان لی

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے بجائے سرکاری ٹی وی سے کام کرنے کا معاہدہ فائنل کرلیا

کراچی : مقبول اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر مارننگ شو کرنے کی ٹھان لی تاہم اس بار انہوں نے نجی ٹی وی کے بجائے سرکاری ٹی وی سے کام کرنے کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے۔ نادیہ نے مارننگ شوز کے یکسانیت کا شکار ہونے پر دوبارہ مارننگ شو نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور تمام تر توجہ اداکاری پر مرکوز کر دی تھی، انہوں نے کئی ڈراموں میں شاندار کام کیا تاہم اب پھر ان کو بطور میزبان مارننگ شو کا موقع ملا ہے۔نادیہ خان سرکاری ٹی وی کے کراچی سنٹر سے اپنا شو محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp