انڈر۔19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے

کولمبو : اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019ء کے دونوں سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعہ کو آرام کا دن ہوگا اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp