Sri Lanka Sports Minister  Harin Fernando Issues Warning To Pakistan Team

سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے بھارت نے نہیں روکا: سری لنکن وزیر کھیل

کھلاڑیوں نے دہشت گردی کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے میچز کھیلنے سے انکار کیا:ہیرن فرنینڈو

کولمبو : سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان سے روکنے میں بھارتی ہاتھ ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے 2009 ءمیں ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کیا، ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دستیابی ظاہر کرنے والے کرکٹرز کو منتخب کرلیا، ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ”کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاﺅں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاءسے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہاءجاہلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے، اگر ہے“۔
یاد رہے کہ 10 سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈکویلا اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp