حزب اللہ نے لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

بیروت ۔ : لبنانی تنظیم حزب اللہ نے پیر کی صبح کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ اٴْس وقت مار گرایا جب وہ لبنان کی جنوبی سرحد عبور کر رہا تھا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارے کا رخ لبنان کے جنوبی قصبے رامیہ کی جانب تھا اور قصبے کے بیرونی اطراف مار گرائے جانے کے بعد طیارہ اس کے جنگجوؤں کے پاس ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز لبنان میں ایک چھوٹا ڈرون جاسوس طیارہ گر گیا جو معمول کے مشن پر تھا اور معلومات افشاں ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔اس سے قبل حزب اللہ یہ دھمکی دے چکی تھی کہ وہ لبنانی فضائی حدوں کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp