کویت کے امیر شیخ صباح امریکی ہسپتال میں داخل،صدر ٹرمپ سے شیڈول ملاقات منسوخ

کویت سٹی ۔ : کویت کے امیر شیخ صباح الجابر الصباح کو طبی معائنے کے لئے امریکی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا،ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شیڈول ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق 90 سالہ شیخ صباح الجابر الصباح کو طبی معائنے کے لئے امریکی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا،ان کی آئندہ جمعرات کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے تھی جو منسوخ کر دی گئی ہے، کویتی امیر دیوان شیخ جراح الصباح کے مطابق ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp