برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے بریگزٹ پر عمل درآمد مشکل ہو گیا

لندن : برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے لیے ملک کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے پر عمل درآمد مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب یہ خطرہ بہت کم رہ گیا ہے کہ برطانیہ 31 اکتوبر تک ’ہارڈ بریگزٹ‘ کی صورت میں یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ وزیر اعظم جانسن کے پاس ملکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں (دارالعوام اور دارالامرائ)کے فیصلے کا کوئی توڑ موجود ہی نہیں، ’نو ڈیل بریگزٹ‘ کا راستہ عملاً بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ دو وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ٹریزا مے کی ان کی عہدوں سے رخصتی کی وجہ بھی بن گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 ستمبر 2019

Share On Whatsapp