تحفظ ماحول ہم سب کی ذمہ داری ہے، جرمن چانسلر انجیلا میرکل

بیجنگ : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بین الاقوامی برادری سے تحفظ ماحول کی خاطر مل کر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے دورہ چین کے دوران ہفتے کی صبح ہوآیونگ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے، اسی وجہ سے متحد ہو کر تحفظ ماحول کے لیے کام کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ میرکل کا چین کا بارہواں دورہ ہے، وہ جمعرات کو ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ بیجنگ پہنچی تھیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 ستمبر 2019

Share On Whatsapp