مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا

لاہور : مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کرینگے۔ انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ اور اس سے پہلے سرفراز احمد کو اپنی فٹنس کی وجہ سے بڑی باتیں سننا پڑی ہیں۔ کسی نے انہیں 'اوور ویٹ' کہا تو کسی نے ان فٹ قرار دے دیا اور کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ بھی فٹنس کو قرار دے دیا۔
تاہم اب سرفراز احمد نے 7 سے 9 کلو گرام تک وزن کم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جب سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سرفراز احمد کی فٹنس کی تعریف کی۔ دوسری جانب وسیم خان کا کہنا ہے کہ 1،2 یا تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کا بھی طے کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp