ایم ٹی آئی آرڈیننس سے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام ہسپتال سرکاری ہسپتال ہی رہیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام ہسپتال سرکاری ہسپتال ہی رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس ہسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہترانتظام والے ہسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی ، تمام ہسپتال سرکاری ہسپتال ہی رہیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp