رمشا خان ہدایت کار بدر محمود کے نئے ڈرامے کی کاسٹ میں شامل

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ رمشا خان ہدایت کار بدر محمود کے نئے ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔ رمشا خان نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ انہیں ہدایت کار بدر محمود کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ ڈرامے میں رمشا خان مرکزی کردار میں دکھائی دے رہی ہیں، ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں فیروز خان، ہانیہ عامر،گوہر رشید اور شیبر جان شامل ہیں، ڈرامہ رواں سال کے آخر میں آن ایئر ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp