ڈرامہ سیریل’’ قسمت کا لکھا‘‘ 12 ستمبر کو آن ایئر کیا جائے گا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کا نیا ڈرامہ سیریل’’ قسمت کا لکھا‘‘ 12 ستمبر کو آن ایئر کیا جائے گا۔ اعجاز اسلم نے ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ کے بعد اب نئے ڈرامہ سیریل’’قسمت کا لکھا‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، مصور خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’’قسمت کا لکھا‘‘ کی کہانی سلمیٰ یونس نے لکھی ہے ،جس کی کاسٹ میں اعجاز اسلم، ژالے سرحدی، مریم تیوانی،لیلا واسطی اور فراز فاروقی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp