کبھی کبھی مدحوں سے پریشان ہو جاتی ہوں، منال خان

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ منال خان نے کہا کہ کبھی کبھی مداحوں سے پریشان ہو جاتی ہوں۔ ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی مداحوں سے بہت پریشان ہو جاتی ہوں کیونکہ کبھی انسان اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے لیکن ان کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بہت تنگ پڑتی ہیں جب وہ کہیں خریدوفروخت کے لیے جاتی ہیں اور مداح آکر کہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp