میری نانی میری آئیڈیل ہیں، گی گی حدید

لاس اینجلس : امریکی فیشن ماڈل گی گی حدید نے کہا کہ ان کی نانی ان کی آئیڈیل ہیں ۔ ماڈل گی گی حدید کا کہنا ہے کہ ان کی نانی نے بہادرانہ طور پر 6ماہ تک کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا اور اس دوران انہوں نے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بھی نبھایا اور اس بیماری سے لڑتے ہوئے کبھی ہمت نہ ہاری۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بھی ان کی آئیڈ یل ہیں اور وہ اُن کی طرح خود کو زندگی کے ہر موڑ پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 ستمبر 2019

Share On Whatsapp