خاتون کے ہاں 7سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل

سرگودھا : شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا جہاں غزالہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے۔ ہسپاتل ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔ جبکہ بچوں کی پیدائش کے بعد پورے اہل خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دے رہے ہیں۔
۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے البتہ اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔ چند ماہ قبل فوجی فاؤنڈیشن میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل تھے تاہم ان میں سےایک بچے کی وفات ہو گئی تھی۔ اس سے قبل 20 سالہ خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔ جبکہ یکم ستمبر کو بھی ڈسکہ میں شادی کے چار سال بعد رہائشی علی رضا کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، پورا خاندان اس موقع پر خوشی سے جھوم اٹھا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 ستمبر 2019

Share On Whatsapp