تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا‘یاسمین راشد

تمام سرکاری ہسپتالوں میں کنٹرول رومزاورسی سی ٹی وی کیمروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے‘صوبائی وزیر صحت

لاہور : صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میںصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)عثمان، سپیشل سیکرٹریزمیاں شکیل اورمدثروحیدملک، ایس ایس پی سکیورٹی لاہورمحمدنوید، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، اے ڈی سی جنرل صفدرورک، سی ای اوپی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن اورپروفیسرجاویدچوہدری موجودتھے۔
سپیشل سیکرٹریزنے صوبائی وزیرصحت کو لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں کنٹرول رومزاورسی سی ٹی وی کیمروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ہسپتالوں کے اینٹری وایگزیٹ گیٹس پرتربیت یافتہ سکیورٹی عملہ کی تعیناتی کی جائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 ستمبر 2019

Share On Whatsapp