معروف پاکستانی گلوکارہ کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا

خیبرپختونخواہ کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی پشتو زبان کی گلوکارہ ثناء کو سگے بھائی نے چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا، پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام

سوات : معروف پاکستانی گلوکارہ کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا، خیبرپختونخواہ کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی پشتو زبان کی گلوکارہ ثناء کو سگے بھائی نے چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا، پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور فنکارہ غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل معروف ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔
جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پشتو زبان کی معروف گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کو اس کے سگے بھائی نے چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا اور پھر قاتل فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے اور قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 ستمبر 2019

Share On Whatsapp