Man Claims 4-Minute Daily Workout Completely Transformed His Physique In Just 5 Months

صرف چار منٹ روزانہ کی ورزش نے موٹے جسم کے مالک شخص کو مکمل طور پر بدل دیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
ان دنوں ایک جاپانی شخص کی تصاویر  انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ بنی ہوئی ہیں۔ ہیراگی سینسی (استاد ہیراگی) نامی ٹوئٹر  ہیڈلر سے سامنے آنے والی تصاویر   ایشین سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہیں۔ ہیراگی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے روز صرف چار منٹ ورزش کر کے اپنے جسم کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔
ہیراگی کی حیران کن کہانی کا آغاز مارچ میں ہوا۔ مارچ میں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں اُن کا پیٹ نکلا ہوا نظر آ رہا تھا۔
تصویر کے ڈسکرپشن میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے جسم کی چربی کم کر کے اپنے جسم کو مکمل بدل دیں گے۔ پانچ ماہ بعد انہوں نے اپنی پرانی تصویر کے ساتھ ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے جسم کو حیران کن طور پر تبدیل شدہ دکھایا گیا تھا۔ اُن کا باہر نکلا پیٹ سکس پیک میں بدل چکا تھا اور اُن کے چھاتی کےمسلز بھی نمایاں تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے جسم کا یہ بدلاؤ ٹاباٹا (Tabata) کی وجہ سے ممکن ہے۔
ٹاباٹا 4 منٹ کی سخت ورزش ہے، جسے وہ پانچ مہینوں سے ہر روز کر رہے تھے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر 25 اگست کو اپنی تصویر پوسٹ کی تھی، یہ تصویر 29 ہزار بار ری ٹوئٹ ہوئی اور اسے 10 ہزار 500 لائکس بھی ملے۔ ہیراگی اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ورزش کرنے کی ویڈیو بھی پوسٹ کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن کی طرح اپنا وزن کم کر سکیں۔
اُن کی ایک ویڈیو میں انہیں 20 سیکنڈ کے برپی (burpee) کے 8 سیٹ مکمل کرتے دکھایا گیا ہے۔
ہر سیٹ کے درمیان وہ 10 سیکنڈ کے لیے ٍ آرام  کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ چار منٹ کی یہ سخت ورزش جم میں ایک گھنٹہ روایتی ورزش کے برابر ہے۔
ہیراگی کا کہنا ہے کہ ٹاباٹا ورزش جاپانی پروفیسر ایزومی ٹاباٹا  کی تحقیق سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس سے ہیراگی کا وزن 13 کلوگرام کم ہوا ہے۔ ان کے جسم کی چربی بھی 18.2 فیصد کم ہوئی ہے۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ اس ورزش سے اُن کا وزن 72 کلوگرام سے 59 کلوگرام تک آ گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں