معروف ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

اسلام آباد : معروف ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے، اداکارہ نے پہلی شادی 2010 میں عامر مرزا نامی شخص سے کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے دوسری شادی سابق پروڈیوسر نومی خان سے کی اور ان کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکار اور نومی خان دونوں کو شادی کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ٹوئٹر پر سامنے آئی ٹوئٹس کے مطابق نومی خان نے ناہید شبیر سے شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی اہلیہ اور بچوں سے تعلق ختم کردیا جبکہ انہیں اپنے گھر سے بھی نکال دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp