42 Donkeys Have Been Shot And Killed In The Mojave Desert — And There’s An $18,500 Reward If You Know Why

گدھوں کو کیوں مارا؟ جو بتائے گا 30 لاکھ روپے انعام پائے گا

صحرائے موجاو میں 42 گدھوں کی ہلاکت ایک معمہ بن گئی ہے۔ ان گدھوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
اس سال مئی میں کیلیفورنیا -نیواڈا سرحد کے نزدیک  کلارک ماؤنٹین ہرڈ ایریا میں 42 گدھوں کی لاشیں ملی تھیں۔ یو ایس بیورو آف لینڈ منیجمنٹ  کو ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ یہ جرم کس نے اور کیوں کیا ہے، اسی لیے انہوں نے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایجنسی نے ایسے کسی بھی افراد کے لیے 1 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے، جو اس ہلاکتوں کا معمہ حل کرنے  میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔  امریکن وائلڈ ہارس کمپین، ریٹرن ٹو فریڈم اور دی کلاؤڈ فاؤنڈیشن نے بھی  قتل کا معمہ سلجھانے والے کے لیے 18 ہزار 500 ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکن وائلڈ ہارس کمپین کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سوزانے روئے نے کہا کہ جس کسی نے بھی ان معصوم جانوروں کا قتل کیا ہے، اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انعام کی رقم میں اضافےسے سے مجرم ضرور گرفتار ہونگے۔
لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق جس وقت گدھوں کو مارا گیا، ان میں سے کچھ قریبی چشمے سے پانی پی رہے تھے۔
بی ایل ایم اس وقت کئی مقامی ایجنسیوں کے  ساتھ مل کر  گدھوں کے قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش کر ہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں