Conspiracy Theorists Believe Steve Jobs Is ALIVE And Living In Egypt

سٹیو جابز زندہ ہیں اور مصر میں سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔ نیا سازشی نظریہ سامنے آگیا

سازشی نظریات  پر یقین رکھنے والوں نے  ایک تصویر کو دیکھ کر نیا نظریہ اپنایا ہے کہ سٹیو جابز  کا انتقال نہیں ہوا بلکہ وہ  زندہ سلامت مصر میں زندگی گزار رہے ہیں۔
مصر میں لی گئی ایک تصویر ریڈٹ پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔ اس میں ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے، جن کی شکل  بالکل سٹیو جابز جیسی ہے اور وہ پلاسٹک کی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں۔یہ تصویر ریڈٹ پر پوسٹ ہوئی تو سینکڑوں لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سٹیو جابز کا ہمشکل نہیں بلکہ خود سٹیو جابز ہی ہیں، حالانکہ  سٹیو جابز 2011ء میں وفات پا چکے ہیں۔


سٹیو جابز کے متعلق مشہور ہے کہ وہ جب گہری سوچ میں ہوتے تھے تو اپنا ہاتھ اپنی ٹھوڑی پر رکھتے تھے۔ ریڈٹ پر وائرل تصویر میں بھی مذکورہ شخص کو ایسے ہی پوز میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔تاہم تصویر میں نظر آنے والے شخص نے سٹیو جابز  کی طرح شرٹ اور جینز نہیں پہنی ہوئی تھی۔تصویر میں موجود شخص بظاہر ننگے پاؤں نظر آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ  سٹیوجابز کا رجحان اب بدھ ازم اور روحانیت کی طرف ہو گیا ہے۔
تصویر میں موجود شخص نے ایک اینا لوگ گھڑی پہنی ہوئی ہے۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ اگر  یہ سٹیو جابز ہوتے تو کم از کم ایپل واچ  ہی پہن لیتے۔کچھ صارفین نے تو اس تصویر کو Steve No Jobs کے کیپشن سے بھی شیئر کیا ہے۔
یاد رہے  کہ اکتوبر 2011 میں سٹیو جابز کینسر کے باعث وفات پا گئے تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Conspiracy Theorists Believe Steve Jobs Is ALIVE And Living In Egypt
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں