اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے پولیس پر محسن عباس سے ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا

جب محسن نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لی تو تفتیشی افسر کو فوراََ اسے گرفتار کرنا چاہیے تھا لیکن محسن مسکراتا ہوا باہر چلا گیا: فاطمہ سہیل


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_fbpost' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے پولیس پر محسن عباس سے ملی بھگت کا الزام عائد کر دیاہے۔ فاطمہ سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب محسن کے وکیل نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لی تو تفتیشی افسر کو فوراََ اسے گرفتار کرنا چاہیے تھا لیکن محسن مسکراتا ہوا باہر چلا گیا۔ فاطمہ سہیل نے کہا کہ پولیس کی تفتیش میں محسن عباس مجرم ثابت ہوا جس کے بعد محسن کے وکیل نے اس کی عبوری جمانت کی درخواست واپس لے لی تب تفتیشی افسر کو اسے گرفتار کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا اور وہ مسکراتا ہوا باہر نکل گیا۔
فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس سیکشن 506کی تحت مجرم ثابت ہوا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد محسن نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے میڈیا پہ یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ اس پہ الزام ثابت نہیں ہوا۔ فاطمہ سہیل نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی ایماندار تفتیشی افسر کو مقرر کیا جائے اور محسن عباس کو فوراََ گرفتار کیا جائے کونکہ وہ مجرم ثابت ہوا ہے اور اس کے پاس ضمانت بھی موجود نہیں ہے۔
 
 
واضح رہے کہ آج لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس حیدر کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران محسن عباس حیدر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محسن عباس حیدر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔اس کے بعد محسن عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور الزام لگانے والی ان کی اہلیہ کا الزام جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp