پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا رہا ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کے شعبہ میں مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرناہے‘صوبائی وزیر صحت

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا و دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدنے اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میںصحت انصاف کارڈکی فراہمی پر زور دیا۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کے شعبہ میں مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرناہے۔پنجاب کے غریب عوام کو بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ضرورت پڑنے پر صحت انصاف کارڈ کی مقررہ حد 7لاکھ 20ہزار سے بھی زیادہ بڑھائی جاسکتی ہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو صحت کے شعبہ میں بہت زیادہ ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ کی کرپٹ حکومت نے جعلی سکیموں کے نام پر عوام کا اربوں روپیہ اجاڑا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp