Saudi Man ‘accidentally’ Buys $365m Planes For Son

سعودی شخص نے غلطی سے بیٹے کی سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے 365ملین ڈالر کے دو جہاز خرید لیے

سعودی عرب میں ایک باپ نے بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے نیا معیار  طےکر دیا ہے۔حقیقت میں تو  یہ معیار غلطی سے خود ہی طے ہوگیا۔اس شخص نے اپنے بیٹے کے لیے  سالگرہ کے تحفے کے طور پر غلطی سے دو Airbus A350-1000s خرید لیے۔ یہ شخص اصل میں اپنے بیٹے کے لیے چھوٹے سائز کے جہاز کے ماڈل کی تلاش میں تھا۔
یہ سعودی شخص، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار ہیں۔

وہ اپنے بچوں کی سالگرہ پر تحفے میں دینے کے لیے چھوٹے جہازوں کے ماڈل کی تلاش میں تھے۔ اُن کے بیٹے ہوابازی کے شوقین ہیں۔ سعودی شخص نے دنیا کی دوسری بڑی ایروسپیس کمپنی ائیر بس کو فون کیا اور ان سے ماڈل جہازوں کے بارے میں معلومات لیں لیکن انگریزی اچھی طرح نہ جاننے کی وجہ سے وہ اپنا مدعا ٹھیک سے بیان نہ کر سکیں۔ ائیر بس نے اُن کے جہاز کے انٹرئیر اور ڈیزائن کے حوالے سے بہت سے سوالات کیے۔
سعودی شخص نے سوچا کہ کمپنی بہترین ماڈل جہاز بنائے گی۔ جب قیمت کی بات آئی تو ائیر بس نے 365 ملین ڈآلر کی رقم بتائی۔ سعودی شخص نے سوچا کہ اگرچہ یہ مہنگا ہے لیکن پھر بھی مناسب ہے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے رقم منتقل کر دی۔ اس غلطی کا پتا اس وقت چلا جب کچھ  مہینوں بعد ائیر بس نے فون کر کے اس شخص کو بتایا کہ ان کے دونوں جہاز تیار ہیں۔ ائیر بس نے پوچھا کہ ان جہازوں کو کون اڑائے گا۔
سعودی شخص نے غلطی سے خریدے جانے والے جہازوں میں سے ایک خود رکھ لیا  ہے اور دوسرا اپنے کزن کو تحفے میں دے دیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں