Woman Steals Stroller From New Jersey Store, Forgets Her Child Behind. CCTV Video Goes Viral

خاتون نے سٹور سے سٹرولر تو چرا لیا لیکن اپنا بچہ وہیں بھول گئیں، ویڈیو وائرل ہوگئی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی  کے ایک سٹور میں تین خواتین نے  بے بی سٹرولر چرایا، جس کی فوٹیج سیکورٹی کیمرے نے ریکارڈ کر لی لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ کافی حیرت انگیز ہے۔ان تین میں سے ایک عورت اپنے بچے کو سٹور میں ہی بھول گئی۔ یہ واقعہ مڈل ٹاؤن کے بامبی بے بی سٹور پر پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق  کے  اس واردات میں تین خواتین نے حصہ لیا۔

ان میں سے دو خواتین نے  ملازمین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی جبکہ تیسری خاتون سٹرولر چرا کر گیٹ سے نکل گئی۔واردات کے دوران ایک خاتون اپنا بچہ سٹور میں ہی بھول گئی۔
سٹور کے مالک انیلیو اورٹیگا کا کہنا ہے کہ  وہ جرائم میں بچوں کے استعمال کو بڑا جرم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسا نہ کریں، اگر آپ کو روزی روٹی کے لیے چوری کرنی پڑتی ہے تو یہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے   لیکن جب آپ بچوں کو لے آتے ہیں، جنہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے، تو یہ مجھے متاثر کرتا ہے، اسی وجہ سے وہ اس فوٹیج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔

انیلیو کا کہنا ہے کہ جو سٹرولر چرایا گیا ہے ، اس کی مالیت 300 ڈالر تھی۔ اس کے ساتھ ہی پڑے ہوئے دوسرے سٹرولر کی کی مالیت 1000 ڈالر تھی۔
پولیس نے دو خواتین  23 سالہ ماریان کیش اور 20 سالہ نان میکارتھی کا گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے چوری ہونے والا سٹرولر بھی سٹور کو واپس دلا دیا ہے۔


تاریخ اشاعت : پیر 26 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں