رابرٹ پیٹنسن نے سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دی بیٹ مین‘‘ سائن کرلی

yلاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن نے سال 2021ئ میں ریلیز ہونے والی فلم’’دی بیٹ مین‘‘ سائن کرلی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے حال ہی میں اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ واضح رہے کہ رابرٹ سے قبل بیٹ مین کی ماضی میں ریلیز ہونے والی دو فلموں میں اداکار بین افلیک نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم ان کا کام شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔ میٹ ویوز دیں کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 25 جون 2021ئ کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp