پاکستان کے معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز نے نیا گیت ’ہم آئے‘ ریلیز کردیاگیا

لاہور : فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود کی سربراہی میں ملک کے معروف پاپ بینڈ اسٹرنگز نے اپنا نیا گیت ’ہم ا?ئے‘ ریلیز کردیا۔گیت کے بول انور مقصود نے لکھے، اس گیت میں قوم میں بھائی چارہ اور یگانگت کا مضبوط پیغام ہے۔ بینڈ ممبران نے کہاہے کہ گزشتہ 12ماہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ ہم نے اپنے نئے البم ’30‘ سے 7 گانے ریلیز کئے، تاہم ’ہم ا?ئے‘ اسٹرنگز کیلئے ایک نئی شروعات ہے اور ہم شائقین کا ردعمل جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔ یہ گیت بہت پر جوش ہے اور ہمیں اس کو اسٹیج پر، پرفارم کرنے میں بہت لطف آیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp