پریانکا چوپڑاسے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور : اقوام متحدہ کی جانب سے پریانکا چوپڑاسے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیر اکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان نفرت اور جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی ہیں۔مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔انتہا پسندوں،نفرت انگیز مواد اور جنگی جنون کے حامی لوگوں کو امن کا عہدہ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp