پابندی کے باوجود راہول گاندھی دورہ سری نگر کیلئے روانہ

مقبوضہ کشمیر کے شعبہ اطلاعات کاراہول گاندھی کو انتباہ،وارننگ کی پرواہ کیے بغیر کانگریس رہنماء روانہ

نئی دہلی : مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور وادی میں نافذ کرفیو کے خلا کانگریس رہنما راہول گاندھی سمیت لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ دورہ سری نگر کے لیے روانہ ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں راہول گاندھی کو خبردار کیا گیا کہ وہ سری نگر کا دورہ نہ کریں، اس وقت وہ دوسروں کو بھی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں تاہم کانگریس رہنما سری نگر کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ ویب سائٹ نے کانگریس رہنما کی طیارے میں بیٹھے ہوئے تصویر بھی شائع کی۔
کانگریس رہنما کے ہمراہ دیگر جماعتوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ترینامول کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم)، درویندا مننیترا کزہگم (ڈی ایم کی) اور راشتریہ جنتا دل کے رہنما شامل ہیں۔کانگریس کے دیگر رہنماؤں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ہمراہ آنند شرما بھی موجود تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp