Fish With Two Mouths Shocks The Internet

دو منہ والی ایسی مچھلی آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھی ہوگی

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو مچھلیاں پکڑتے ہوئے، اُن کی زندگی کا سب سے حیران کن تجربہ ہوا۔ این بی سی نیوز  کی رپورٹ کے مطابق ڈیبی گیڈیز اپنے شوہر کے ساتھ جھیل چیمپلین میں مچھلیاں پکڑ رہی تھیں کہ اُن کے ہاتھ ایک عجیب و غریب مچھلی لگی۔
ڈیبی نے بتایا کہ جب انہوں نے مچھلی کو کشتی میں کھینچا تو انہیں  یقین نہیں آیا۔ یہ دو  منہ والی حیرت انگیز مچھلی تھی۔

دو منہ کے باوجود یہ مچھلی بالکل صحت مند تھی۔ ڈیبی نے کہا کہ انہوں نے اور اُن کے شوہر نے مچھلی کو نقصان پہنچائے بغیر دوبارہ جھیل میں چھوڑ دیا لیکن چھوڑنے سے پہلے انہوں نے مچھلی کی کئی تصاویر بنائیں۔
ان میں سے ایک تصویر فیس بک پر ناٹی بوائز فشنگ  نامی ایک فشنگ ٹیم نے شیئر کی، جہاں سے یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔ یہ تصویر اب تک ہزاروں بار شیئر ہو چکی ہے اور اس پر تبصروں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے مچھلی کے بارے میں طرح طرح کے نظریات کے بارے میں بحث کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مچھلی کے دو منہ جنیاتی خرابیوں کی وجہ سے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو ماننا ہے کہ جھیل میں کوئی افسانوی مخلوق رہتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں