کشمیریوں کے مقابلے میں بھارتی مداح اہم نہیں، یاسر حسین

اسلام آباد : نامور اداکار یاسر حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں ان تمام پاکستانی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ماضی میں بالی وڈ میں کام کیا اور اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر کسی قسم کا رد عمل دے کر بھارت میں موجود اپنے مداحوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دو ویڈیوز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایسی صورتحال میں کسی بھی پاکستانی اداکار کو ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچنا چاہیے کہ بھارت کے خلاف بولنے پر وہ وہاں موجود مداحوں کو کھو دیں گے۔
یاسر حسین نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو ان کے ملک سے ہی مقبولیت ملی ہے اور یہی سے پھر وہ بھارت کام کرنے گئے۔ اگر ان کی بھارت فین فالوونگ متاثر بھی ہوتی ہے تو اس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ کیوں کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی جانیں ان کی فین فالوونگ سے زیادہ اہم ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp