اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا پہاڑوں پر مہم جوئی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا

اداکارہ سنبل شاہد کے صاحبزادے خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں دوران پیر گلائڈنگ پہاڑوں سے گر پڑے تھے جس باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ لگی، بعدازاں وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا پہاڑوں پر مہم جوئی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا، اداکارہ سنبل شاہد کے صاحبزادے خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں دوران پیر گلائڈنگ پہاڑوں سے گر پڑے تھے جس باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ لگی، بعدازاں وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ  انصاری کا بھانجا اور اداکارہ سنبل شاہد کے صاحبزادے خواجہ شیراز ناصر حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں:

بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ خواجہ شیراز ناصر شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور پیر گلائڈنگ کرتے ہوئے پہاڑوں پر حادثے کا شکار ہوئے۔
خواجہ شیراز ناصر خطرناک پہاڑی علاقے میں پیراگلائڈنگ کررہے تھے جب طوفانی موسم کے باعث ان کا پیرا شوٹ قابو میں نہ رہا اور وہ زمین پر آ گرے۔ زمین پر گرنے کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید نوعیت کی چوٹ آئی۔ حادثے کے بعد انہیں فوری قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔ خواجہ شیراز ناصر کے والد شاہد ناصر ہیں جن کا تعلق پاک فوج سے رہا ہے۔ شاہد ناصر پاک فوج میں میجر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ جبکہ شیراز ناصر کی والدہ اور خالہ مایہ ناز اداکارائیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 اگست 2019

Share On Whatsapp