عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی حفیظ شیخ سے ملاقات ، نومبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو

, عالمی بینک ملک کی تکنیکی اورمالی امداد ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اہم ہے ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد : عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچوموتو ایلگوین نے مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے نومبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان معاشی ترقی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک ملک کی تکنیکی اورمالی امداد ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اہم ہے ۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کو ادارہ جاتی اصلاحات میں مدد فراہم کرے گا ۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہاکہ پاکستان کو بجٹری سپورٹ کیلئی دو پروگراموں پرمذاکرات جاری ہیں جن کو دسمبر تک حتمی کرلیا جائے گا ۔ملاقات میں پاکستان میں جاری نو ارب ڈالرمالیت کیمنصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیان۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp