بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے،رحمن ملک

, آئی ٹی منسٹری اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کی فوٹیج حاصل کرتی ہے تو اسکو بطور شواہد استعمال کیا جاسکتا ہے،سابق وزیر داخلہ

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے، آئی ٹی منسٹری اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کی فوٹیج حاصل کرتی ہے تو اسکو بطور شواہد استعمال کیا جاسکتا ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا ۔ رحمن ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا آئی ٹی منسٹری نے کوئی کاؤنٹر پلان تیار کیا ہے اگر بھارت کوئی سائبر حملہ کرتا ہی ۔
انہوںنے کہاکہ آئی ٹی منسٹری کشمیر میں بھارتی مظالم کی سیٹیلائٹ تصاویر اور ویڈیو جاری کرے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں مظالم کو چھپا رہا ہے سیٹیلائٹ تصاویر و ویڈیوز سے بھارت کا اصل چہرہ اشکار کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ آئی ٹی منسٹری اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کی فوٹیج حاصل کرتی ہے تو اسکو بطور شواہد استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت ہمارے اہم ویب سائیٹس کو ہیک کرسکتا ہے، آئی ٹی منسٹری ضروری اقدامات لے۔
انہوںنے کہاکہ سپیس وار کو کیسے لڑا جائیگا ، کیا منسٹری آف آئی ٹی اس کیلئے تیار ہی انہوںنے کہاکہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت بالاکوٹ حملے پر بہت جھوٹ بول رہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں لوگ مارے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp