وزیراعظم عمران خان سے چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کے وفد کی ملاقات

کمپنی کے سربراہ نے دو ارب ڈالر لاگت سے 1320 میگاواٹ منصوبہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ڑاو یونگ گینگ کر رہے تھے،کمپنی کے سربراہ نے دو ارب ڈالر لاگت سے 1320 میگاواٹ منصوبہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔منصوبے سے پیداوار کا پہلا مرحلہ 14 اگست کو مکمل کر لیا گیا ،وزیراعظم عمران خان کو منصوبے کے پہلے مرحلے کی اکتوبر میں افتتاح کی دعوت دی۔کمپنی حکام نے منصوبے کیلئے حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp