متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزاعبی کی وزیر مذہبی امورسے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزاعبی نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے دفتر آمد پر معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا،دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پیر نور الحق قادر ی نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ معزز سفیر نے وزیر مذہبی امور کو نومبر کے وسط میں امارات میں منعقد ہونے والی عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ انہوںنے کہاکہ دونوں برادر ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp