وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم میں زیرکفالت بچیوں میں عیدی تقسیم کی گئی

،کھانا بھی بھجوایا گیا , قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے عیدی تقسیم کی اور بچیوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم میں زیرکفالت بچیوں میں عیدی تقسیم کی گئی اور ان کیلئے کھانا بھی بھجوایا گیا ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے عیدی تقسیم کی اور بچیوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا ۔ اس موقع پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف بھی موجود تھیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کاشانہ ہوم کی بیٹیاں ہماری اپنی اورہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔حکومت ان کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی محرومی نہیں آنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے سرپرست اور والد کی طرح ہوتے ہیں اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے عملی اقدامات سے اسے ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھجوائی گئی عیدی تقسیم کی ہے جبکہ ان کے کھانا بھی کھایا ہے جس سے جو خوشی اور تسکین ملی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوںنے کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افشاں لطیف بچیوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہیں ۔بچیوں کے چہروں کی خوشی او رانہیں یہاں ملنے والا خوشگوا رماحول اطمینان بخش ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp