نواز شریف سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات ، شہباز یف کمر درد کے باعث ملاقات کیلئے نہ جا سکے

, ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے طبی معائنہ کیا ،نواز شریف نے کیپٹن (ر)صفدرسے مریم نواز کے حوالے سے آگاہی حاصل کی‘ ذرائع

لاہور : سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ، شہباز یف کمر درد کے باعث ملاقات کیلئے نہ جا سکے ،ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بھی ملاقات کر کے طبی معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ،نواسے جنید صفدر ،نواسی اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔
نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے نیب کی زیر حراست مریم نواز کے بارے میں آگاہی حاصل کی جبکہ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف خاندان کے افرادکچھ دیر تک نواز شریف کے ہمراہ موجود رہنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ شہباز شریف کمر کے درد کی وجہ سے اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے نہ جا سکے ۔ علاوہ ازیں ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا ۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے نیب کی حراست میں ہونے جبکہ شہباز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے جیل آمد نہ ہونے کی وجہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنوں کی تعداد بھی کم رہی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp