Chairman Pcb Ehsan Mani Cut Pcb Expenses

”نئے پاکستان “ کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی کفایت شعاری اپنالی

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، احسان مانی اور شہریار خان سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے

لاہور : ”نئے پاکستان “ کے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی سادگی اور کفایت شعاری اپنا لی۔پی سی بی نے مالیاتی رپورٹ 2019 ءجاری کر دی جس کے مطابق احسان مانی کے سابقہ چیئرمینز کے مقابلے میں اخراجات کم رہے،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، احسان مانی اور شہریار خان سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران چیئرمین پی سی بی نے ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 76 روپے خرچ کئے،سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے 2017-18 ءمیں تین کروڑ 95 لاکھ 2 ہزار 342 روپے کا خرچہ کیا تھا،شہریار خان نے 2016-17 ءمیں ایک کروڑ 96 لاکھ 92 ہزار 788 روپے کے اخراجات کئے تھے ۔
احسان مانی نے گاڑی کے الاﺅنس کی مد میں سات لاکھ 72 ہزار 970 روپے خرچ کئے جبکہ نجم سیٹھی نے اسی سلسلے میں 62 لکھ 93 ہزار 896 روپے خرچ کئے تھے،شہریار خان نے 10 لاکھ 28 ہزار 807 روپے گاڑی کے الاﺅنس کی مد میں اخراجات کئے تھے۔احسان مانی نے بیرون ملک سفری اخراجات پر 50 لاکھ 936 روپے خرچ کئے جبکہ نجم سیٹھی نے اس مد میں ایک کروڑ دو لاکھ 29 ہزار 483 روپے خرچ کئے تھے،شہریار خان نے سفری اخراجات پر 71 لاکھ 84 ہزار 621 روپے لگائے تھے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الاﺅنس کی مد میں ایک کروڑ 41 لاکھ 81 ہزار 570 روپے لئے،احسان مانی نے 81 لاکھ روپے کا انٹرٹینمنٹ او رہائش الاﺅنس لینے سے انکار کر دیا۔                                   

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp