وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کے درمیان ملاقات

قومی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاکستان کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورقومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاکستان کے مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp