Hasan Ali And Wife New Pics Viral

شادی کے بعد سامعہ بھی حسن علی کے رنگ میں رنگ گئیں

تصاویر میں ایک جیسی ڈریسنگ،شرٹ نمبر32رکھا

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور ان کی اہلیہ نئی نویلی شادی کے بعد خبروں میں خوب ان ہیں، دونوں کا 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں شادی کے بعد گزشتہ روز ولیمہ ہوا۔شادی کے بعد گزشتہ روز حسن اور سامعہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر کم وبیش ایک جیسی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویر میں حسن اور سامعہ نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ کا انتخاب کیا،دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔
نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔ سامعہ کی شرٹ پر ”حسنز کوئین “ اور حسن کی شرٹ پر ”سمیعاز کنگ “ پرنٹ ہے۔یہ تصاویر پہلے سمیعہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعدحسن علی نے بھی انہیں شیئر کیا تاہم حسن نے سامعہ کی تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایمو جیز کا اضافہ کیا ۔حسن علی کی شادی 20 اگست کوہوئی جس میں حسن کی فیملی، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے۔ دونوں کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اورانہوں نےزندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp