Amir Khan, Faryal Makhdoom Expecting Third Child

فریال مخدوم اور عامر خان تیسری مرتبہ والدین بنیں گے

دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یہ خوشخبری مداحو ں کو سنائی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم تیسری مرتبہ والدین بننے جارہے ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ویڈیو کلپ میں دونوں ایک بہت بڑے غبارے کے سامنے کھڑے ہیں اور عامر خان نے دائیں ہاتھ پر باکسنگ گلوو پہنا ہوا ہے۔فریال مخدوم ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ”ہم تیسری مرتبہ والدین بننے جارہے ہیں اور بہت خوش ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی نروس بھی ہیں،لڑکا یا لڑکی ،بے بی کی جنس کیا ہوگی؟“۔
اس موقع پر عامر خان بولے کہ ” میں مکا مار کر غبارہ پھوڑوں گا اور بچے کی جنس سامنے آجائے گی“۔اس کے بعد عامر خان نے مکا مار کر غبارہ پھوڑا اور نیلے رنگ کی روئی باہر گری جس سے ظاہر ہوتاکہ جوڑے کے ہاں اس بار بیٹا ہوگا۔اس موقع پر فریال مخدوم رونے لگیں اور عامر خان نے انہیں گلے لگالیا۔ فریال مخدوم اور عامر خان 2013ءمیں نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،2014ءمیں ان کے ہاں پہلی بیٹی لا مائیشا کی پیدائش ہوئی ،2017ءمیں دونوں کے مابین طلاق کی خبریں سامنے آنے لگیں تاہم 2018ءمیں ان کے ہاں دوسری بیٹی آلائینا کی پیدائش ہوئی ۔                                                                                                                                            

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp