بھارت کا اضافی پانی کا پاکستان کی طرف بہاو روکنے کے لیے کام کا آغاز

معاہدے کے تحت جتنا پانی بھارت کے حصے میں آتا ہے اس کا ایک بڑا حصہ توپاکستان چلا جاتا ہے،بھارتی وزیر

نئی دہلی : بھارت نے پاکستان مخالف ایک اور قدم اٹھا لیا، بھارتی حکومت نے اضافی پانی کا پاکستان کی طرف بہاو روکنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہاکہ پاکستان کی طرف بہنے والے اضافی دریائی پانی کا رخ موڑنے کے لیے کام شروع کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جتنا پانی بھارت کے حصے میں آتا ہے اس کا ایک بڑا حصہ پاکستان چلا جاتا ہے، وزارت آبی وسائل کوشش کررہی ہے کہ اضافی پانی کو پاکستان کی طرف جانے سے روک کر اسے بھارتی کسانوں، تاجروں اور عوام کے لیے استعمال میں لایا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp