چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست

18 میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

بیجنگ : چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین نیدنیا کے 40 فیصد روبوٹس تخلیق کیے۔بیجنگ میں جاری ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں انڈسٹری میں ہونے والے انقلابی اقدامات اور روبوٹ بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے شرکا کو بتایا کہ 2018 میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے جو 2018 میں دنیا بھر میں بننے والے روبوٹس کے 40 فیصد بنتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp