گنگارام میں بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا‘یاسمین راشد

مدراینڈچائلڈہسپتال میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘وزیرصحت

لاہور : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈہسپتال کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرسلیم ودیگرافسران نے شرکت کی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ گنگارام میں بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا۔
مدراینڈچائلڈہسپتال میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیارکی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مدراینڈچائلڈہسپتال میں پارکنگ، سیوریج، جدیدسہولیات پرمزین آپریشن تھیٹرز، وارڈزودیگرطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈہسپتال کی تعمیرکے ماسٹرپلان کی منظوری بھی دی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp