ہائی پرفارمنس پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز طلب

2 ہفتے جاری رہنے والا کیمپ 23 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

لاہور : ہائی پرفارمنس پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ۔ ان کھلاڑیوں میں عمر خان، موسی خان، حارث رف، ارشد اللہ، زاہد محمود اور محمد جلال شامل ہیںمحمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا شامل ہیں ۔فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گی2 ہفتے جاری رہنے والا کیمپ 23 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا ۔
کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے۔ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا۔ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16 کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی ۔کیمپ کا دوسرے مرحلہ قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت پر مشتمل رہا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp